Home / وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ کوبڑادھچکا

وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ کوبڑادھچکا

US mid term elections, democrats leading

Wednesday, 4 November 2026 | Web Desk

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کےابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جبکہ کئی رہنما اپنی نشستوں کا کامیابی سےدفاع کرنےمیں بھی کامیاب رہے۔

امریکی میڈیاکےمطابق ڈیموکریٹک سینیٹرمارک وارنرریاست ورجینیاسےامریکی سینیٹ کےلیےدوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔ وہ ریپبلکن حریف برٹ میزوساوا کوشکست دےکرچوتھی بارایوانِ بالا کاحصہ بنےہیں۔

امریکی صدرٹرمپ کےاپنےشہر فلوریڈا سے ڈیموکریٹک رہنما ڈیبی واسرمین شلزنے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست پر دوبارہ کامیابی حاصل کرلی۔ انہوں نے اپنے ریپبلکن حریف برینٹ اینڈرسن کو شکست دے کر ایوانِ زیریں میں اپنی نشست برقرار رکھی۔

ریاست کینٹکی کے تیسرے کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ڈیموکریٹک رہنما مورگن میک گاروی بھی امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست پر دوبارہ کامیاب ہوئےہیں۔

ریاست جارجیا کے 13ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے ڈیموکریٹک امیدوار جیسمین کلارک نے کامیابی حاصل کرکے ایوانِ نمائندگان میں جگہ بنائی۔

نیکیما ولیمز جارجیا کے 5 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے امریکی ایوانِ نمائندگان کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئے۔ انہوں نےریپبلکن حریف جان سالویسن کو شکست دی۔

یہ بھی چیک کریں

Dr. Asif Hasan, British heart surgeon, receiving the Lifetime Achievement Award at the Daily Mirror Pride of Britain Awards 2026 in London

ہزاروں دل جیتنےوالابرٹش پاکستانی ہیرو

Friday, 23 October 2026 | Web Desk برطانوی ہارٹ سرجن ڈاکٹر آصف حسن کو 2026 …