Sunday, 1 November 2026 | Web Desk
پاکستانی فلم انڈسٹری کےمعروف اداکارمعمررانا کی اہلیہ مہنازنےعدالت سےخلع لےلی ۔
اداکارکی اہلیہ مہنازنےلاہورکی فیملی کورٹ سےخلع کی ڈگری حاصل کی جہاں انہوں نےموقف اختیارکیاکہ معمرراناکثرت سےشراب نوشی کرتےاورشراب کےنشےمیں ان کےساتھ مارپیٹ کرتے ۔ یہ بھی کہاکہ معمررانااپنی بیٹیوں کےسامنےبھی ان کےساتھ گالم گلوچ کرتےجس سےبیٹیوں کےذہنوں پربرےاثرات مرتب ہوئے۔
فیملی کورٹ میں مہنازکی جانب سےخدیجہ صدیقی ایڈووکیٹ نےدلائل دئیے۔ جج زاہدبشیرنےدلائل سننےکےبعدمہنازکےحق میں خلع کی ڈگری جاری کردی۔
ادکار کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ معمر رانا کے ساتھ ان کی شادی 24 اکتوبر 1998کو ہوئی، ان کی 2 بیٹیاں ہیں، معمر رانا گھر کے اخراجات بھی برداشت نہیں کرتے، اہل خانہ نے معمر رانا کے رویے میں بہتری لانےکی بہت کوششیں کیں، مگر انہوں نےعلاج کرانے سے انکارکردیا۔
مہنازنےکہاکہ 28 سال گزرگئےلیکن اب وہ معمرراناکے ساتھ مزید زندگی نہیں گزارسکتیں۔
واضح رہےکہ معمرراناکچھ دن پہلےاپنی اہلیہ سےیہ اپیل بھی کررہےتھےکہ اگرتم واپس آجاوتومیں سب کچھ چھوڑدوں گا۔