Monday, 2 November 2026 | Web Desk
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کہتےہیں دہشت گردی کےسہولت کاروں میں سےایک خیبرپختونخوا (کے پی) کی نااہل حکومت بھی تھی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کےساتھ ایک انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نےکہا،خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے سہولت کاراب موجود نہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج کاکہناتھاکہ خیبرپختونخوا میں حکومت کے خاتمے سے متعلق بہترجواب تو سیاستدان ہی بہتر دے سکتے ہیں، لیکن ہم سمجھتےکہ وہاں حکومت کی تبدیلی آئینی وقانونی طریقہ کارکے مطابق ہوئی ہے۔
انہوں نےکہاکہ خیبرپختونخوا کےعوام امن واستحکام چاہتےہیں۔ ہمارے پاس دہشت گردی سےنمٹنےکیلئےواضح حکمت عملی موجود ہے۔