Tuesday, 3 November 2026 | Web Desk
مشہورآسٹریلین آل راؤنڈرگلین میکسویل نےانٹرنیشنل کرکٹ کوخیربادکہنےکااعلان کردیا۔
غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کےمطابق میکسویل نےپیرکےروز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اس طرح ان کا ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط بین الاقوامی کرکٹ کریئرہمیشہ کیلئےپویلین لوٹ گیا۔
جارحانہ بلےبازی کے لیےمشہور38 سالہ گلین میکسویل نے کرکٹ کےتینوں فارمیٹس میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ وہ 2015اور 2023کے ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیموں کاحصہ رہے۔2 ون ڈے ورلڈکپ جیتنے کے علاوہ وہ2021 کا ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم میں بھی شامل تھے۔
میکسویل نےاگست 2012 میں افغانستان کےخلاف ون ڈے میچ سےاپنےعالمی کرکٹ کریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 149ون ڈے میچز میں 3 ہزار 990 رنز بنائے۔ ون ڈے میں ان کا سب سے بڑاانفرادی اسکور201 رہا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ون ڈے میں77 وکٹیں بھی اپنےاسکوربورڈپرسجائیں ۔
ستمبر 2012 میں انہوں نے پاکستان کے خلاف اپنا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ اس کے بعد انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے130 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں شرکت کی، جن میں 2 ہزار 897 رنزبنائےاور51 وکٹیں حاصل کیں۔ اس فارمیٹ میں ان کاسب سے بڑا انفرادی اسکور145 رنزرہا۔
میکسویل نے 2013 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیااور آسٹریلیا کی جانب سے مجموعی طور پر 7 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا سب سے بڑا اسکور بھارت کے خلاف 104 رنزرہا،127 رنز دے کر 4 وکٹیں ان کی بہترین بولنگ کارکردگی رہی۔
اگرجہ میکسویل چھکےلگانےاوراپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سےجانےجاتےتھےلیکن کچھ عرصے سےوہ خراب فارم کا شکار تھے، اسی وجہ سےانہوں نے جون 2025 میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی۔
گلین میکسویل نے7 ٹیسٹ،149 ون ڈے اور 130 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ انہوں نےٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں عمان کے خلاف آخری بار آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔