Home / بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

Babar Azam 11,000 runs

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تیز ترین 11,000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔

تیز ترین 11,000 رنز کا اعزاز
بابر اعظم نے یہ سنگ میل جنوبی افریقہ کے خلاف اننگز کے دوران 11 واں رن بنا کر عبور کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ صرف 298 اننگز میں انجام دیا، جس کے ساتھ وہ دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے جنہوں نے 300سے کم اننگز میں یہ ریکارڈ بنایا۔

کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا
بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بیٹر کرس گیل کا 11,000 ٹی ٹوئنٹی رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے یہ کارنامہ 314 اننگز میں انجام دیا تھا۔

دیگر سنگ میل
بابر اعظم نے اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 7,000، 9,000 اور 10,000 رنز بھی سب سے کم اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

11,000رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں 11,000 رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی اور مجموعی طور پر گیارہویں کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز، ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ اور جیمز وینس یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

پروفیشنل کرکٹ میں 26,000 رنز
بابر اعظم نے اس اننگز کے دوران پروفیشنل کرکٹ میں اپنے 26,000 رنز بھی مکمل کر لیے، جو ان کی مستقل مزاجی اور شاندار فارم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Jason Gillespie issue with PCB

جیسن گلسپی کامستعفی ہونےکافیصلہ ، وجہ کیابنی ؟

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے جنوبی افریقہ جانے …