ویب ڈیسک ۔۔ یوں توشارجہ میں کھیلی جانےوالی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز2صفرسےافغانستان کےنام رہی لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نےبھی کچھ ایساکیاجوافغانوں کوہمیشہ یادرہےگا۔۔
شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی پیسراحسان اللہ کی خطرناک گیندوں کےآگےڈھیرہوگئے۔ احسان اللہ کےایک تیزباونسرکےباعث گیندافغان بیٹرنجیب اللہ زادران کےہیلمٹ کےاندرسےچہرےکےنچلےحصےپرلگی۔۔نجیب اللہ کےچہرےسےخون بہنےلگااورانہیں کریزچھوڑکرپویلین واپس جاناپڑا۔احسان اللہ کی خطرناک گیندوں نےشائقین کرکٹ کوراولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترکی یاددلادی۔یادرہےکہ شعیب اخترنےاپنی بجلی جیسی گیندوں سے برائن لارا، گیری کرسٹن سمیت کئی کھلاڑیوں کو زخمی کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر صارفین دونوں پیسرز کی ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہے۔ سپورٹس مین سپرٹ کامظاہرہ کرتےہوئےمیچ کے بعد احسان نے زخمی نجیب سے ملاقات میں ان کی خیریت دریافت کی۔