Home / چین کیخلاف مغربی ملکوں کاتعصب کھل کرسامنےآگیا

چین کیخلاف مغربی ملکوں کاتعصب کھل کرسامنےآگیا

US boycott Beijing winter Olympics

ویب ڈیسک ۔۔ چین کےخلاف امریکااوردوسرےمغربی ملکوں کاتعصب کھل کرسامنےآگیا۔ بیجنگ میں ہونےوالےسرمائی اولمپکس کےبائیکاٹ کااعلان کردیا۔

امریکہ کے بعد برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی بیجنگ اولمپکس میں شرکت نہ کرنےکااعلان کیاہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ سرمائی بیجنگ اولمپکس میں شریک نہیں ہوگا۔ ان کامزیدکہناتھاکہ کوئی بھی برطانوی وزیر یا آفیشل سرمائی بیجنگ اولمپکس میں نہیں جائےگا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے وزیراعظم نے بھی امریکااقدام کی تائیدکرتےہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک چین میں ہونے والے اولمپکس کا مکلمل بائیکاٹ کرے گا۔ گزشتہ روز ترجمان چینی وزارت خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ بیجنگ اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کی امریکہ کو قیمت چکانا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے نظریاتی تعصب کی وجہ سے بیجنگ ونٹر اولمپکس میں مداخلت کی کوشش کی جس کیلئےبےبنیادپراپیگنڈہ کیاگیا۔ایسا کرکے امریکا نے صرف اپنے ناپاک ارادوں کو افشا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ونٹر اولمپکس سیاسی چالبازیوں اور جوڑ توڑ کا فورم نہیں۔

فرانسیسی صدرکااہم اعلان

فرنچ صدرایمانویل میخواں کہتےہیں فرانس چین میں ہونےوالےسرمائی اولمپکس کابائیکاٹ نہیں کرےگا۔ انہوں نےکہاکہ یاتومکمل بائیکاٹ کیاجائے،سفارتی بائیکاٹ جیسےاقدامات سےکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

یادرہےکہ امریکا، کینیڈا،برطانیہ اورآسٹریلیانےچین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاجوازبناکربیجنگ میں ہونےوالےسرمائی اولمپکس کےسفارتی بائیکاٹ کااعلان کررکھاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …