Home / سیمی فائنل تک رسائی : کیاایک بارپھرافغانستان بھارت کےکام آئےگا؟

سیمی فائنل تک رسائی : کیاایک بارپھرافغانستان بھارت کےکام آئےگا؟

Indian chances alive for the semis

ویب ڈیسک ۔۔ ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں بھارت نےحسب توقع آسان حریف اسکاٹ لینڈ کابینڈبجاتےہوئےاسے8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کا 86 رنز کا ہدف 6 اعشاریہ3 اوورز میں حاصل کرکےرن ریٹ کی بنیادپراپنےگروپ میں سب سےاوپروالی جگہ پرقبضہ جمالیاہے۔

اسکاٹ لینڈ کےخلاف میچ میں عمدہ پرفارمنس کے ساتھ ہی بھارت پوائنٹس ٹیبل پرافغانستان سے آگے نکل گیا ہے اوراس نے اپنا نیٹ رن ریٹ نیوزی لینڈ اور پاکستان سے بھی بہتربنالیا ہے۔

بھارت کو سیمی فائنل کاٹکٹ کٹوانےکیلئےاب صرف نیوزی لینڈ اورافغانستان کے میچ کا انتظار کرناہے۔اس میچ میں اگر نیوزی لینڈجیتاتوبھارت اور افغانستان ایونٹ سے باہرہوجائیں گے۔ لیکن اگرافغانستان نےمیدان مارلیاتوبھارت کے سیمی فائنل تک رسائی کےامکانات بہت حد تک روشن ہوجائیں گے۔

اس صورتحال کومدنظررکھتےہوئےمنچلےایک دوسرےسےیہ سوال پوچھ رہےہیں کہ کیاایک بارپھرافغانستان بھارت کوبچائےگا؟

یہ بھی چیک کریں

Fakhar Zaman, Saim Ayub injuries

فخرزمان،صائم ایوب کب صحت یاب ہونگے؟

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اوپننگ بلے بازوں فخر زمان اور …