Home / ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022: پاک انڈیامیچ کےٹکٹ بک گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022: پاک انڈیامیچ کےٹکٹ بک گئے

Tickets Sold For Pak-India T20 world cup match 2022

ویب ڈیسک ۔۔ 23اکتوبرکو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں روایتی حریفوں پاکستان اوربھارت کے درمیان 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کےلیے مختص ٹکٹس آن لائن فروخت کے لیے ریلیز کے پہلے چند گھنٹوں میں ہی ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔

پاک بھارت کرکٹ ٹاکرےکودیکھنےکےشوقین وہ حضرات جواسٹیڈیم جانےکی خواہش رکھتےتھے،ان کیلئےبہرحال بری خبرہےکہ تمام ٹکٹیں بک چکی ہیں اورمزیدکوئی ٹکٹ دستیاب نہیں۔

اگرچہ اس میچ کیلئےعوامی ٹکٹ کی رقم ختم ہو چکی ہےتاہم ٹکٹ اب بھی آفیشل ہاسپیٹلٹی اور آئی سی سی ٹریول اینڈ ٹورز پروگرامز کے ذریعے دستیاب ہو سکتے ہیں لیکن اس متبادل راستےکیلئےآپ کوآپ طویل انتظارکرناپڑسکتاہےاورکسی مخصوص میچ کے لیے کسی بھی ٹکٹ کی ریلیز کی تفصیلات کیلئےآئی سی سی ٹکٹ پیج پرای میل اپ ڈیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

میلبورن اسٹیڈیم میں 1لاکھ افرادکےبیٹھنےکی گنجائش ہے،پاکستان اوربھارت کےمیچ کے60ہزارٹکٹ بک چکےہیں مزیدکیلئےشائقین انتظارکی لائن میں لگ سکتےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …