ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاسب سےبڑااورسنسنی خیزٹاکرا24اکتوبرکودبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کےدرمیان ہوگا۔
ویسےتوورلڈکپ کی تاریخ کےمطابق پاکستان آج تک بھارت سےجیت نہیں پایالیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کےارادےاس مرتبہ خطرناک دکھائی دیتےہیں۔
کہتےہیں عرب امارات میں پاکستان کاریکارڈشاندارہےاوریہی بات ان کےلڑکوں کےاعتمادکواوربھی مضبوط بناتی ہےاوراسی اعتمادکی بنیادپروہ بھارت کوشکست دیں گے۔
بابرکےمطابق یواےای پچ کنڈیشنزان کی ٹیم کیلئےسازگارہیں اورپاکستانی کھلاڑی زیادہ بہترطورپرجانتےہیں کہ کیسےان پچوں پرکھیلناہے۔ ان کامزیدکہناتھاکہ وہ فارم میں ہیں اوریہ بھی گرین شرٹس کیلئےفائدہ مندثابت ہوگا۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم کےکپتان اورمایہ نازبلےبازویراٹ کوہلی نےنیوزکانفرنس میں کہاکہ ان پرپاکستان سےکھیلنےکاکوئی پریشرنہیں اوریہ کہ وہ پاکستان کےہونےوالےمیچ کودیگرمیچوں کی طرح ہی لیں گے۔