Home / ابوظبی میں اچھی بولنگ جتوائےگی،عاقب

ابوظبی میں اچھی بولنگ جتوائےگی،عاقب

Cricketer Aqib Javed

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپر لیگ کی سب سےمقبول فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاویدکی پاکستان سپرلیگ کےچھٹےایڈیشن کی ممکنہ فاتح ٹیم کےحوالےسےبڑی پیشگوئی ۔۔

عاقب جاویدکاکہناہےکہ ابوظہبی میں وہی ٹیم جیتےگی جس کی بولنگ مضبوط ہو گی۔ عاقب کامزیدکہناتھاکہ راشد خان کےآنےسےلاہور قلندرزکی بولنگ اوربھی زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابوظہبی میں ہونے والے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں ہمارا زیادہ انحصار پاکستانی کھلاڑیوں پر ہوگا۔ عاقب کےمطابق لاہورقلندرزکےپاس 7 آپشن بڑے شاندار ہیں ۔

لاہورقلندرزکےہیڈکوچ کاکہناتھاکہ ٹاپ تھری بیٹسمینوں میں فخر زمان اور محمد حفیظ ہمارے پاس ہیں،بولرز میں شاہین آفریدی اور حارث روف بھی ہمارے پاس ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان کے واپس آناسونےپرسہاگہ ثابت ہوگا۔

واضح رہےکہ پاکستان میں کوروناکی صورتحال کےباعث پاکستان سپرلیگ سکس کےبقیہ میچزابوظبی میں کرانےکافیصلہ کیاگیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …