ویب ڈیسک ۔۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کےڈائریکٹرگریم اسمتھ کہتےہیں سینٹرل کنٹریکٹ رکھنےوالےکرکٹرزکی انٹرنیشنل اورڈومیسٹک مصروفیات پہلی ترجیح ہیں،اسی لئےکھلاڑیوں کوپاکستان سپرلیگ کیلئےاین اوسی جاری نہیں کئےگئے۔
گریم اسمتھ کاکہناتھاکہ دورہ نیوزی لینڈاوربنگلہ دیش کےخلاف ہوم سیریزسمیت دیگرانٹرنیشنل ایونٹس کیلئےکھلاڑیوں کافٹنس اوردستیابی بہت ضروری ہے۔ اس کےساتھ ساتھ ڈومیسٹک مصروفیات کوبھی نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نےکہاکہ کھلاڑی اگرانٹرنیشنل اورڈومیسٹک مصروفیات سےفارغ ہوئےتوانہیں بخوشی غیرملکی لیگوں میں کھیلنےکی اجازت دی جائےگی۔
پاکستان نےجنوبی افریقہ سےتعلق رکھنےوالےعمران طاہر،رائیلی روسواورمرچنٹ ڈی لینگےکوپی ایس ایل کیلئےچناہےاوریہ تینوں کھلاڑی سینٹرل کینٹکریٹ کےحامل نہیں۔
یادرہےکہ اس سےپہلےپاکستان سےسیریزکےدوران جنوبی افریقہ نےاپنےکھلاڑیوں کوآئی پی ایل کھیلنےکی اجازت دی تھی۔