ویب ڈیسک ۔۔ کھیلوں کی دنیا کی مشہور جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا گزشتہ کچھ عرصے سے خبروں میں ہیں۔ اس جوڑی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ علیحدگی اختیارکرچکے ہیں اورسوشل میڈیا پر ان کی طلاق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
طلاق کی خبریں توسچ ہیں یانہیں البتہ شعیب ملک کے آفیشل انسٹاگرام پیج پرحال ہی میں ہونےوالی ایک ہلکی سی تبدیلی نے مزید قیاس آرائیوں کو ہوا دی۔
شعیب ملک جوانسٹاگرام پراس سے پہلے اپنے بائیو میں "ثانیہ مرزا کے شوہر” کے نام سے جانےجاتےتھے،انہوں نے اپنی بیوی کا نام ہٹا کراس کی جگہ اپنےبائیومیں لکھاہےکہ باپ بننا اس دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے۔
شعیب اورثانیہ کی شادی 2010 میں ہوئی اوردونوں کاایک بیٹاہےاذہان مرزا ملک۔ کچھ عرصہ پہلےدونوں کےبیچ علیحدگی کی خبریں آئیں لیکن شعیب ملک نےان خبروں کی سختی سےتردیدکردی تھی۔ ملک کاکہناتھاکہ وہ کرکٹ اورثانیہ ٹینس کی وجہ سےایک دوسرےسےدوررہتےہیں۔
جیسے ہی شعیب کے انسٹاگرام بائیو میں تبدیلی کی خبر سامنے آئی، تب سے اس جوڑی کےدرمیان کچھ گڑبڑکی خبروں نےایک بارپھرزورپکڑلیاہے۔