Home / جیساکپتان،ویسےکھلاڑی: شاہدآفریدی

جیساکپتان،ویسےکھلاڑی: شاہدآفریدی

Shahid Afridi London

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کہتےہیں کرکٹ میں کپتان کھلاڑیوں کیلئےرول ماڈل کی حیثیت رکھتاہے،جو باڈی لینگویج کپتان کی ہوتی ہے وہی کھلاڑیوں کی ہوجاتی ہے۔

لندن میں میڈیا سےبات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نےبھارتی ٹیم کےکپتان روہت شرماکی مثال دی اورکہاجس پراعتماد اندازسےوہ کھیلتےہیں،ان کی ٹیم کےکھلاڑی بھی ویسےہی کرتےہیں۔

بوم بوم آفریدی نے کہاٹی 20ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، دیکھیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ٹیم میں کیا سرجری کرتے ہیں۔ انہوں نےکہااصل بیماری کی جڑ گراس روٹ لیول پرہے، گراس روٹ لیول کی کرکٹ میں سرجری کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی کےمطابق پی سی بی کا چیف ایگزیکٹیو وزیراعظم کو نہیں ہونا چاہیے،جبکہ قومی ٹیم کاکپتان بنانے کا اختیارسلیکشن کمیٹی کے پاس ہونا چاہیے۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …