ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی پیسرشاہین شاہ آفریدی نےدنیائےکرکٹ میں نیااورمنفردریکارڈقائم کردیا۔شاہین ٹی20 میچ کےپہلےاوورمیں 4وکٹیں لینےوالے پہلےبولربن گئےہیں۔
ٹی20 بلاسٹ میں برمنگھم بیئرزکیخلاف شاہین آفریدی نےاپنےپہلےہی اوورمیں صرف 7رنزکےعوض4 بلے بازوں کوپویلین بھجوایا۔ ایونٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنےشاہین آفریدی نے وائیڈ ڈلیوری کے ذریعے پانچ رنز دے کر اوورکا آغاز کیا تاہم اگلی ہی گیند پر انہوں نے الیکس ڈیوس کو ایل بی ڈبلیو کیا اوراگلی ہی گیند پرکرس بینجمن کی کلیاں اڑادیں۔
اگرچہ شاہین آفریدی اپنی ہیٹ ٹرک مکمل نہ کر سکے لیکن اوور کی پانچویں گیند پر انہوں نے ڈین موسلی کو کیچ آؤٹ جب کہ اوور کی آخری گیند پر ایڈ برنارڈ کی وکٹیں ادھیڑکر کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔