Home / شاہین کاآئی سی سی کےسب بےبڑےایوارڈپربسیرا

شاہین کاآئی سی سی کےسب بےبڑےایوارڈپربسیرا

Shaheen Afridi ICC player of the year

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی سچ مچ کےشاہین نکلے۔ آئی سی سی کےسال کےسب سےبڑےاعزازپربسیراکرلیا۔

جی ہاں ، شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی پلئیرآف دی ائیرکاایوارڈاپنےنام کرلیا۔ وہ یہ اعزازحاصل کرنےوالےپہلےپاکستانی ہیں۔ انہیں سرگار فیلڈ سوبرزٹرافی دی جائےگی ۔

شاہین شاہ آفریدی کو یہ ایوارڈ ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ملا، انہوں نے 2021 کے دوران 36 میچوں میں 22.20 کی اوسط سے 78 کھلاڑیوں کاشکارکیا۔

واضح رہے کہ سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی برائے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز پلیئر آف دی ایئر کے لیے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سمیت انگلینڈ کے کپتان جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن شامل تھے۔

ایوارڈ جیتنے پر شاہ شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ 2021 میں پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی ۔ کوشش ہوتی ہے ٹیم کے لیے اچھی پرفارم کروں ۔ 2021اچھا گزرا ۔ کوشش ہوگی آئندہ بھی اچھی کارکردگی دکھاؤں۔

پاکستان کےکس کس کھلاڑی کواعزازملا؟

واضح رہے کہ 2021 میں پاکستان نے مجموعی طور پر پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو اعزاز ملا ہے۔ بابراعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر اور فاطمہ ثنا کو ایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …