ویب ڈیسک ۔۔ لیجنڈٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر جو ایک بار پھرسےکورٹ میں واپسی کے خواہشمند ہیں، کہتے ہیں انہیں "اپریل-مئی” تک معلوم ہو جائے گا کہ وہ ٹینس پھرسےکھیل سکیں گے یا نہیں؟
20گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے فاتح، 40 سالہ فیڈرر گزشتہ سال جولائی میں پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکاز کے ہاتھوں ومبلڈن کے کوارٹر فائنل سے باہر ہونے کے بعد سےکھیل سےباہر ہیں اور اس سے قبل انہیں گھٹنے کی سرجری کرانی پڑی۔
سوئس اسٹار نے میڈیا کو بتایا: "میں زیادہ مضبوط ہوکرواپس آنا چاہتا ہوں۔” فیڈرر نے مزید کہا، "آپ کو تھوڑا سا اپ ڈیٹ دینے کے لیے۔ میرے سامنے اگلے چند مہینے بہت دلچسپ اور اہم ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں اپریل سے مئی تک کچھ جان جاؤں گاکہ مجھےآگےٹینس کھیلنی ہےیانہیں؟”
سوئس لیجنڈ نے 2021 میں صرف 13 میچز کھیلے۔ 2020 میں اس کے گھٹنے کے دو آپریشن بھی ہوئے جب وہ صرف چھ بار کھیلے۔
دنیاکےنمبرون کھلاڑی کی غیر موجودگی نےانہیں عالمی درجہ بندی میں 30ویں نمبرتک پہنچا دیا ہے۔
ادھرفیڈرر نے اپنے دوست اور حریف کھلاڑی رافیل نڈال کوآسٹریلین اوپن کی صورت میں 21 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنےپرمبارکبادپیش کی ہے۔