ویب ڈیسک ۔۔ شعیب اخترالمعروف راولپنڈی ایکسپریس نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی
سپیڈاسٹارنےٹک ٹاک جوائن کرنےکی اطلاع ٹوئٹر پراپنےمداحوں کودیتےہوئےکہاکہ آخر کار میں بھی اب آپ کے پسندیدہ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ہوں۔ ذمےداری کےساتھ ٹک ٹاک پرکرکٹ اوردیگرچیزوں کےمتعلق مواداپ لوڈکریں گے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو کا لنک بھی شیئر کیا اور لوگوں سے درخواست کی کہ انہیں فالو کریں۔
شعیب اختر نے اپنی پہلی ویڈیو میں لوگوں کو ایک خوبصورت پیغام دیا کہ آپ کو انٹرنیٹ پر کچھ بھی اپ لوڈ کرنے سے پہلے ذرا رکنا پڑے گا اور سوچنا پڑے گا کہ آپ کے اس طرز عمل سے کسی کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچ رہا، کسی کی دل آزاری تو نہیں ہورہی سوچ سمجھ کرمواداپ لوڈ کیجئے۔
شعیب اختر کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو محض ایک دن میں 25 ہزار سے زائد لوگ فالو کرچکے ہیں جب کہ 87 ہزار سے زائد لوگوں نےان کی ویڈیوکو پسند کیاہے۔