Home / رمیزنےشعیب کوکھری کھری سنادیں

رمیزنےشعیب کوکھری کھری سنادیں

rameez raja and shoab akhtar

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ کےسپرسٹارشعیب اخترکوکرکٹ چھوڑےایک زمانہ بیت گیالیکن ان کی شہرت آج بھی برقرارہے۔ ہردوسرےتیسرےروز وہ کسی نہ کسی وجہ سےخبروں کاموضوع بن ہی جاتےہیں۔

سابق پاکستانی فاسٹ بولرنےحال ہی میں بابراعظم ، کامران اکمل اورشاہین شاہ آفریدی کےمتعلق متنازع بیان دیا۔ شعیب اخترنےان تینوں کرکٹرزکومشورہ دیاہےکہ وہ بھی اگرویراٹ کوہلی جیسابرانڈبنناچاہتےہیں توپہلےبولنےکاطریقہ سیکھیں،اپنی انگریزی امپرووکریں۔ یہی نہیں شعیب نےکامران اکمل کےاردوکےتلفظ کابھی مذاق اڑایا۔شاہین شاہ آفریدی کےبارےمیں راولپنڈی ایکسپریس کاکہناتھاکہ میں اس کی جگہ ہوتا تو دونوں گھٹنے تڑوا لیتا مگر پاکستان کے لیے ورلڈکپ فائنل میں اوور ضرور مکمل کرتا۔

شعیب اخترکی کڑوی کسیلی باتیں رمیزراجہ کوبہت بری لگیں اورانہوں نےشعیب کوخیالی سپراسٹارقراردےدیا۔
رمیزراجہ نےشعیب اخترکومشورہ دیاکہ وہ کھلاڑیوں کےمتعلق غیرضروری باتوں سےگریزکریں۔ رمیزنےشعیب کوایک خیالی سپرسٹارقراردیااورکہا کہ اس کا کامران اکمل کے ساتھ بھی مسئلہ رہا ہے۔ شعیب چاہتے ہیں کہ ہرکوئی برانڈ بن جائے،حالانکہ سب سےپہلے انسان بننا ضروری ہے۔

ہمارے سابق کرکٹرز ایسے بے معنی بیانات سے پاکستان کرکٹ کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، یہ چیزمیں نے بھارت میں نہیں دیکھی۔ کبھی آپ نےنہیں دیکھا ہوگا کہ سنیل گاوسکر نے راہول ڈریوڈ کےبارےمیں کچھ انٹ شنٹ بات کی ہو۔ایسا صرف یہیں ہوتا ہے جہاں پر سابق پلیئرز دوسروں کو اپنا کام پروفیشنل انداز میں نہیں کرنے دیتے۔

شعیب اخترکی پی سی بی چیئرمین بننےکی خواہش پررمیزراجہ نےتبصرہ کرتےہوئےکہا پہلےشعیب اخترکوبی اےکی ڈگری حاصل کرناہوگی۔
کچھ روزپہلےایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا تھا کہ پریزنٹیشن تقریب میں آنے والے پاکستانی کرکٹرز عجیب و غریب نظر آتے ہیں، انہیں بات کرنے کا طریقہ نہیں معلوم اور نہ ہی انگلش بولنا آتی ہےاور سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔ انہوں بابراعظم کے حوالے سے کہا کہ وہ پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہے لیکن وہ پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ کیوں نہیں بن سکا؟

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …