Home / پی ایس ایل کاسنسنی خیزآغاز۔قلندرزکی پہلی جیت

پی ایس ایل کاسنسنی خیزآغاز۔قلندرزکی پہلی جیت

PSL8 opening match

ویب ڈیسک ۔۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کاسنسنی خیزآغاز۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہورقلندرزنےملتان سلطانزکو ایک رن سےہراکرایونٹ کاآغازاپنی جیت سےکردیا۔

ملتان سلطانز176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹیں گنوانےکےبعد174 رنزپرڈھیرہوگئی۔ یوں یہ انتہائی دلچسپ میچ صرف 1 رن سے لاہور قلندرزنےجیت لیا۔

لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، حسین طلعت، زمان خان اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کوپویلین پہنچایا۔

پہلےبیٹنگ کرتےہوئےدفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 176 رنز کا ہدف دیا تھا۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 175رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی اوپننگ جوڑی میں شامل فخرزمان اورمرزا طاہر بیگ نے61 رنز کی شراکت قائم کی۔

طاہر بیگ 26 گیندوں پر 32 رنزبناکرآوٹ ہوئے۔ انہوں نےاپنی اننگزمیں 5 چوکے لگائے۔ دوسری جانب فخر زمان نے 66 رنزمیں 5 چھکے اور3 چوکے لگائے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے شائے ہوپ نے 19 اورطلعت حسین نے 20 رنز بنائے۔ بیٹر ڈیوڈ ویسانےصرف 5 رنز ہی بنائے۔

دفاعی چیمپئن لاہورقلندرزکے سکندر رضا نے 14 گیندوں پر 19 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔

ملتان سلطانز کی طرف سے احسان اللّٰہ اور اُسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہنواز ڈھانی اور اکیل حسین نے لاہور قلندرز کے 1، 1 کھلاڑی کو میدان سے واپسی کی راہ دکھائی۔

مین آف دا میچ:
میچ میں بہترین بیٹنگ پرفارمنس پرلاہور قلندرز کے فخر زمان مین آف دا میچ کا ایوارڈلےاڑے۔

ٹاس
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سطانزکےکپتان محمدرضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پلیئنگ الیونز:
ملتان سلطانز کی طرف سے کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، اکیل حسین، اُسامہ میر، ثمین گل، شاہنواز ڈھانی اور احسن اللّٰہ میدان میں اترے۔

لاہورقلندرز
دوسری طرف شاہین شاہ آفریدی نے اپنی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، طاہر بیگ، شائے ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈوسن، ڈیوڈ ویسا، حارث رؤف اور زمان خان کو میدان میں اتارا۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …