ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کےچھٹےایڈیشن کےبقیہ میچوں ابوظہبی میں کرائےجانےکاامکان روشن ہوگیا ہےاوراس حوالےسےقائدہ اعلان آج متوقع ہے۔22 مئی کوٹیمیں کراچی اورلاہورسےعرب امارات روانہ ہوں گی۔
ذرائع پی سی بی کےمطابق پی سی بی کا سات رکنی وفد متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔
پی سی بی وفد نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کےعہدیداروں کو آن لائن بریفنگ دی، پی سی بی جون کے پہلےہفتے میں یو اے ای میں ٹورنامنٹ بحال کرنےکاخواہشمند ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف دوخصوصی طیاروں پرعرب امارات روانہ ہوں گے، کھلاڑی اورمینجمنٹ کےافراد پہلےقرنطینہ لاہورجبکہ سات سےدس روزکا ابوظہبی میں کریں گے۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے افراد کی لاہور میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ ہوگی، پی ایس ایل کا فائنل شیڈول کے مطابق بیس جون کو ہی کھیلا جائے گا۔