ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کےبقیہ میچزکےحوالےسےچھائی دھندچھٹ گئی ہےاوراب یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ پاکستان سپرلیگ سکس کےبقیہ میچزیواےای میں ہی ہونگے۔
متحدہ عرب امارات کےکرکٹ بورڈاورڈیزاسٹرمنیجمنٹ کمپنی کی جانب سےپاکستان کرکٹ بورڈکواین اوسی جاری کردیاگیاہے۔ اس حوالےسےانتظامات کوحتمی شکل دینےکیلئےپی سی بی اورفرنچائزمالکان کےدرمیان آج ایک میٹنگ بھی ہوگی ۔
چیف ایگزیکٹوپاکستان کرکٹ بورڈوسیم خان کہتےہیں ہم ایونٹ کومنعقدکرانےکی منظوری دینےپریواےای کےمشکورہیں۔
پی سی بی سکس کےبقیہ 20میچزابوظہبی میں جون میں ہونگے۔ واضح رہےکہ اس سےپہلےایونٹ کےملتوی ہونےکی اطلاعات موصول ہورہی تھیں ۔