Home / پی ایس ایل 2022: فرنچائززنےاپنے”ہتھیار”چن لئے

پی ایس ایل 2022: فرنچائززنےاپنے”ہتھیار”چن لئے

Pakistan Super League 2022 Drafting

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن کے لیے تمام فرنچائززنےاپنےاپنےہتھیارجمع کرلئے۔ دنیائےکرکٹ کے کئی بڑےنام پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے۔

لاہورمیں پی ایس ایل کےساتویں سیزن کیلئےکھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوئی۔ کرس گیل سمیت کئی بڑے نام ایونٹ میں جگہ بنانےمیں ناکام رہےجبکہ کئی کھلاڑی ایک سے دوسری ٹیم میں چلے گئے۔ کافی عرصےسےکرکٹ سین سےاوجھل عمر اکمل کی بھی سنی گئی انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےسلورکیٹگری کیلئےچن لیا۔

پلاٹینم کیٹیگری میں لاہور قلندرز نےفخر زمان۔ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ۔کراچی کنگز نے انگلینڈ کے کرس جورڈن کو چن لیا۔افغانستان کےحضرت اللہ زازائی پشاور زلمی کا حصہ بنے۔جبکہ انگلش اوپنر جیسن روئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی نمائندگی کریں گے۔

گزشتہ سیزن میں لاہورقلندرزکی طرف سےکھیلنےوالےجیمز فالکنر اس بارکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےکھیلیں گے۔

کرس گیل سمیت کئی بڑے نام ڈرافٹنگ میں شامل تھےلیکن ان کوکسی نےنہیں لیا۔پاکستان سپر لیگ کےمقابلے اگلےسال27 جنوری سےشروع ہوں گے۔ایونٹ کے 34 میچز لاہور اورکراچی میں کھیلےجائیں گے۔ ایونٹ کےتمام میچ لاہور اورکراچی میں کھیلےجائیں گےاورملتان سلطانزٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Babar Azam 11,000 runs

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی …