ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپر لیگ کےسنسنی خیزمقابلےجاری ۔ ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سےہرادیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئےپی ایس ایل سیزن ایٹ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے111 رنزکا ہدف باآسانی 1 وکٹ کے نقصان پر14 ویں اوور میں حاصل کیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سےشانداربلےبازی کرتےہوئے رائلی روسو 78 رنز اور محمد رضوان 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شان مسعود 3 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نوان تھوسارا نے 1 وکٹ حاصل کی۔
میچ میں پہلےبیٹنگ کرتےہوئےکوئٹہ گلیڈی ایٹرنے18.5 اوورز میں 110 رنز ہی بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حسنین 22، محمد حفیظ 18 محمد نواز 14، عمر اکمل 11 اور اور مارٹن گپٹل 7 رنز بنا سکے۔
کپتان سرفراز احمد 2 رنز بنا کرہی ڈھیرہوگئے۔
ملتان سلطانز کےاحسان اللہ نے 5، ثمین گل اور عباس آفریدی نے 2،2 اور اسامہ میر نے 1 وکٹ حاصل کی۔