Home / کراچی کنگزجیت کاکھاتاکھولنےمیں ناکام

کراچی کنگزجیت کاکھاتاکھولنےمیں ناکام

Islamabad United beat Karachi Kings

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپر لیگ کےآٹھویں یعنی رواں سیزن میں بھی کراچی کنگزکےحالات پتلےہی دکھائی دیتےہیں۔

گزشتہ روزہونےوالےمیچ میں اسلام آبادیونائیٹڈنےکراچی کنگزکی خوب دھلائی کی اورمیچ چاروکٹوں سےاپنےنام کرلیا۔ کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173رنز بنائے تھے،جواب میں اسلام آباد نے18.2اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پراسکورپورا کرلیا۔ ہوم گراونڈپرکراچی کنگزکی یہ مسلسل دوسری شکست ہے۔ اس سےپہلےانہیں اسی گراونڈپرپشاورزلمی نےسخت مقابلےکےبعدہرادیاتھا۔

کراچی کنگزکے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا ہم نے اچھا اسکور کیا تھا لیکن بولنگ پلان کے مطابق نہیں کرسکےاور کیچ بھی ڈراپ کئے۔ فاتح ٹیم کے لئے کولن منرو کی تیز نصف سنچری کے بعد نوجوان اعظم خان طوفانی اننگز کھیل کر مشکل ہدف کو آسان کردیا۔ کولن منرو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا ۔

اعظم خان نے28 گیندوں پر44رنز کی اننگز کھیلی اور بعد میں آنے والوں کے لئے آسانیاں پیدا کردیں ۔ ان کی برق رفتار اننگز میں ایک چھکا اورچھ چوکے شامل تھے۔ اوس گرنے کی وجہ سے بولروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …