Home / پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیلئےبڑےانعام کااعلان

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیلئےبڑےانعام کااعلان

Quetta Gladiators PSL 2022

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بڑی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےسپانسرزکاٹیم کے 7واں سیزن جیتنے کی صورت میں بڑااعلان ۔ کہتےہیں ٹیم نےکپ اٹھایاتووہ پوری ٹیم کولیکرعمرہ کرنےجائیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے ٹائٹل اسپانسر کے عہدیداروں نے کراچی میں ہونے والی تقریب میں بڑا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 7 جیتے گی تو اسے عمرہ کیلئےسرزمین مقدس لےجایاجائےگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمرنےامیدظاہرکی کہ اس مرتبہ کوئٹہ کی ٹیم ضرور کامیاب ہوگی۔

دورہ پاکستان: آسٹریلوی کھلاڑی گومگوکاشکار

انہوں نے کہا کہ عمر اکمل گزشتہ دنوں کوویڈ کا شکار تھے، جس کی وجہ سے پریکٹس میں حصہ نہ لے سکے، اب ان کا آئسولیشن مرحلہ مکمل ہوگیا ہے وہ جلد میدان میں نظر آئیں گے۔

ندیم عمر نے مزید کہا کہ عمر اکمل کو پی ایس ایل میں سنجیدگی سے اپنا ٹیلنٹ دکھانا ہوگا تاکہ مستقبل کیلئے ان کی راہیں کھلی رہیں۔

پی ایس ایل میں عثمان قادرکاخفیہ ہتھیار

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …