ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کےرواں سیزن میں ملتان سلطانزاب تک کی سب سےکامیاب ٹیم بن گئی ۔ مسلسل چھٹی فتح اپنےنام کرلی ۔
کپتان محمدرضوان کی قیادت میں ملتان سلطانزکاپاکستان سپرلیگ سیزن سیون میں فتوحات کاشاہانہ سلسلہ جاری ۔ لاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں سیزن کےپہلےمیچ میں پشاورزلمی کوہنستےکھیلتے42رنزسےشکست دےدی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیتا اور ملتان سلطانزکو بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان کے اوپنرز محمد رضوان اور شان مسعود نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو اچھا آغاز دیااور98 رنز بنائے۔
شان مسعود 68 اور محمد رضوان 34 رنز بنا کرپویلین لوٹے۔ٹم ڈیوڈ نے بھی 34 قیمتی رنزبنائےٹیم کا ٹوٹل مقررہ اوورز میں 182 تک پہنچا دیا۔
ہدف کے تعاقب میں پشاورکاآغازانتہائی براہواجب اوپنرکامران اکمل اورحیدرعلی صرف 5رنز پرویران پویلین کورونق بخشنےآگئے۔ لیونگسٹن نے4 چوکے اور ایک چھکا لگاکر24 رنز بنائے اورپھروہ بھی پویلین پہنچ گئے۔
شعیب ملک نے 44 رنز بنائےاوران کے علاوہ کوئی بلے باز کچھ نا کر سکا اورپشاورزلمی کی پوری ٹیم 140 رنزپرڈھیرہو گئی