ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نےپاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن 2022 کےشائقین کےلیے محدود وقت کی ایک دلچسپ پیشکش کااعلان کیا۔
حال ہی میں پی ایس ایل 7 کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئرکی گئی ہے جس میں پی ایس ایل 7 کے شائقین کے لیے چارٹکٹوں کی خریداری پرایک مفت ٹکٹ کی پیشکش کی جارہی ہے۔
ٹویٹ میں لکھاگیاکہ محدود وقت کی پیشکش سےفائدہ اٹھائیں۔4 ٹکٹ خریدیں اورایک مفت حاصل کریں!جلدی سےآرڈرکریں۔
پی ایس ایل کےٹکٹ بک می ڈاٹ پی کےکی ویب سائٹ سےخریدےجاسکتےہیں۔