Home / نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کاشیڈول

نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کاشیڈول

New Zealand Tour of Pakistan

ویب ڈیسک — پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ سےہوم سیریزکا شیڈول فائنل کردیا۔

ذرائع کےمطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکھیلنے کیلئے اگلےماہ پاکستان آئےگی۔

کیوی ٹیم 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی، پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے میچز 18 سے 27 اپریل کے درمیان کھیلےجائیں گے۔ سیریز کے تمام میچ راولپنڈی اورلاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل کو ہوں گے جبکہ 25 اور 27 اپریل کے میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہےکہ نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کےدورےسےپہلےنیوزی لینڈکےسکیورٹی حکام کی ایک ٹیم بھی حال ہی میں پاکستان کادورہ کرکےواپس گئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …