Home / پی سی بی چیئرمین رمیزراجہ کابڑایوٹرن

پی سی بی چیئرمین رمیزراجہ کابڑایوٹرن

Australian Cricket team will visit Pakistan

لاہور — ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈکےچئیرمین کاعہدہ سنبھالتےہی بڑی بڑی باتیں کرنےوالےرمیزراجہ کاپہلابڑایوٹرن ۔۔

جی ہاں ۔۔ چئیرمین پی سی بی رمیزراجہ جنہوں نےبورڈکی سربراہی سنبھالتےہی بڑی بڑی بڑھکیں لگاناشروع کردی تھیں اوریہ تاثردیاتھاکہ ان سےبڑااصول پسندکوئی نہیں ، اب اپنی ہی کہی ہوئی باتوں سےپھرنےلگےہیں۔

سب کویادہےکہ جب وہ کمنٹیٹرتھےتوشعیب ملک کی ایج کولیکرباربارانہیں تنقیدکانشانہ بناتےاورکہاکرتےتھےکہ شعیب ملک کی کرکٹ ختم ہوگئی ہے۔ لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئےصہیب مقصودکےان فٹ ہوتےہی انہوں نےمتبادل کھلاڑی کےطورپرشعیب ملک کی منظوری دےدی،اسی شعیب ملک کی جس کی عمرکی وجہ سےاس کی کرکٹ ختم ہونےکی باتیں باربارکیاکرتےتھے۔

چلیں صبح کابھولاشام کوگھرآجائےتواسےبھولانہیں کہتے۔

صرف رمیزراجہ ہی نہیں بلکہ چیف سلیکٹرمحمدوسیم بھی اپنی کہی ہوئی باتوں سےپھرنےلگےہیں۔ ابھی کل کی بات ہےکہ انہوں نےاعظم خان کوسرفرازسےبہترکھلاڑی قراردیاتھالیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئےانہوں نےاعظم خان کوڈراپ کرکےان کی جگہ سرفرازاحمدکوٹیم میں شامل کرلیاہے۔

تووسیم صاحب ۔۔ کیایہ کھلاتضادنہیں ؟؟

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …