Home / وومن کرکٹ ٹیم پرچیئرمین پی سی بی ناراض

وومن کرکٹ ٹیم پرچیئرمین پی سی بی ناراض

PCB chairman takes action

ویب ڈیسک ۔۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےویسٹ انڈیزکےخلاف پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کاسخت نوٹس لےلیا۔

پاکستان کےدورےپرآئی ہوئی ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم مہمان ٹیم کےسامنےبالکل بےبس دکھائی دی۔ ٹیم کی خراب کارکردگی کودیکھتےہوئےپہلے مرحلے میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرکےازسرنو کمیٹی تشکیل دے کر اس میں 7 ارکان کو شامل کرلیاگیا۔

سابق کرکٹرز عبدالرزاق، اسد شفیق، سابق ویمن کرکٹرز اسماویہ اقبال، مرینہ اقبال نئی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ عبوری ہیڈ کوچ ویمن کرکٹ محتشم رشید، ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور سابق کرکٹر بتول فاطمہ بھی سلیکشن کمیٹی کاحصہ ہونگے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے بہترین کوچ کے فوری انتخاب کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ نئی سلیکشن کمیٹی کو فوری ذمے داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق چیئرمین محسن نقوی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور جلد ویمن کرکٹ میں بڑے پیمانےپرتبدیلیاں متوقع ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …