لاہور: (ویب ڈیسک) سرفرازاحمدآوٹ،مڈل آرڈربلےبازافتخاراحمداورخوشدل شاہ ان ۔ نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے سیریزکیلئے20کھلاڑیوں پرمشتمل قومی کرکٹ اسکواڈکااعلان کردیاگیا۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم کی جانب سے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے لیے 20 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کیاگیا۔
حارث سہیل، سلمان علی آغا اور صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں جگہ نہیں بناسکے۔ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی جگہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
جہاں تک سرفرازاحمدکی بات ہےتووہ پچھلےکچھ ڈیڑھ سال سےٹیم کےساتھ ہونےکےباوجودکوئی میچ نہیں کھیلے۔ اس لئےہم یہ تونہیں کہہ سکتےکہ انہیں ان کی خراب کارکردگی کی وجہ سےڈراپ کیاگیاہے۔ ممکن ہےسلیکٹرزانہیں فارغ بیٹھادیکھ کربیزارہوچکےہوں اوراس لئےانہیں نیوزی لینڈکےخلاف ہوم سیریزکاحصہ نہیں بنایاگیا۔
جہاں تک افتخاراحمداورخوشدل شاہ کی ٹیم میں شمولیت کاتعلق ہےتواس کی وجہ حالیہ پی ایس ایل اور کےپی ایل میں ان دونوں نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس ہے۔
نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر اور لیگ اسپنر زاہد محمود کو پہلی بار قومی ون ڈے اسکواڈمیں اپنےجوہردکھائیں گے۔
قومی ٹیم کے اعلان کردہ اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان) ،عبداللہ شفیق، امام الحق، فخرزمان، خوشدل شاہ، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی ، عثمان قادر اور زاہد محمود اسکواڈ میں شامل ہیں۔