ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ہاکی شدیدمالی مسائل کاشکار۔ قومی ہاکی ٹیم کےغیرملکی کوچ نےتنخواہ کی عدم ادائیگی پرقانونی جنگ لڑنےکااعلان کردیا۔
قومی ہاکی ٹیم کےسابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین نےچندروزپہلےایک سال کامعاوضہ نہ دئیےجانےپراپنےعہدےسےاستعفیٰ دےدیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ واجبات کے حصول کے لیے جو کر سکتا ہوں کروں گا،قانونی چارہ جوئی کیلئےوکلاسےمشاورت کروں گا۔ذرائع کے مطابق سیگفریڈ ایکمین انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے بھی اس بارےمیں بات کریں گے۔
یادرہےکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے2026 تک سیگفریڈ ایکمین کی خدمات حاصل کی تھیں اورانہیں معاوضے کی ادائیگی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کرنی تھی لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن اورپاکستان اسپورٹس بورڈمیں تنازع کی وجہ سے سیگفریڈ ایکمین کو ادائیگیاں نہ کی جاسکیں۔