ویب ڈیسک ۔۔ جہاں ایک طرف ٹوکیواولپمکس کےدلچسپ اوررنگارنگ مقابلوں میں میڈل جیتنےوالےکھلاڑی اورملک اپنی فتوحات پرنازاں ہیں وہیں ایک ایک کرکےکھیلوں کےعالمی مقابلوں سےآوٹ ہونےوالےپاکستانی کھلاڑی اپنےاورملک کیلئےشرمساری کاباعث بن رہےہیں ۔
تازہ ترین صورتحال یہ ہےکہ پاکستان کےدس ایتھلیٹس میں سے5 اس وقت تک اولمپکس مقابلوں سےکوئی میڈل لئےبغیرہی باہرہو گئےہیں۔
ٹوکیو اولمپکس میں سب سے پہلے باہر ہونے والے پاکستانی شوٹر گلفام جوزف تھے جنہوں نے 10 میٹر ائیر پسٹل میں شرکت کی، 36 شوٹرز میں سے 8 شوٹرز نے فائنل راؤند کے لیے کوالیفائی کرنا تھا، پاکستانی شوٹر گلفام نے 600 میں سے 578 شوٹ نشانے پر مارے، اتنے ہی پوائنٹس چین اور سربیا کے شوٹر نے بھی حاصل کئے جس پر مقابلہ برابر ہو گیا تھا لیکن انتہائی معمولی فرق کی وجہ سے پاکستانی شوٹر فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نا کر سکے۔
اولمپکس میں پہلی بارحصہ لینےوالی بیڈمنٹن کی کھلاڑی ماحور شہزاد ایک میچ بھی نا جیت سکیں، انہیں پہلے جاپانی کھلاڑی نےبآسانی ہرایااوراس کےبعدانگلش کھلاڑی کرسٹی نےانہیں ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
ویٹ لفٹرطلحہ کی بات کریں تومیڈل تووہ بھی نہ جیت سکےلیکن ایونٹ میں اپنی شاندارکارکردگی سےانہوں نےلاکھوں پاکستانیوں کےدل جیت لئے۔ وہ معمولی فرق سے میڈل سے محروم ہو گئے۔
مجموعی طورپر320 کلو گرام وزن اٹھا کر طلحہ نے ایک وقت پر میڈل کی امید روشن کر دی تھی لیکن پھر اطالوی ویٹ لیفٹرز نےصرف دو کلو اضافی وزن اٹھا کر طلحہ طالب کومیڈلزکی دوڑسےباہرکردیا۔
سوئمر حسیب طارق نے 100 میٹر فری اسٹائل کے ہیٹ ٹو میں انٹری دی اور 72سوئمرز میں 62ویں نمبرپررہے۔
جوڈو میں میڈل کی امید شاہ حسین شاہ کا مقابلہ مصر کے رمضان درویش سے تھا، مصری جوڈو کاز نے شاہ حسین شاہ کواتنی آسانی سےشکست دی کہ دیکھنےوالےحیران رہ گئے۔
شاہ حسین شاہ پاکستانی باکسر حسین شاہ کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے 1998 سیئول اولمپکس میں کانسی کاتمغہ جیتا تھا۔
پےدرپےناکامیوں کایہ سلسلہ یہیں نہیں رکابلکہ جمعہ کےروز پاکستانی سوئمربسمہ خان نے 50میٹرفری سٹائل میں حصہ لیااورپہلےہی راونڈمیں مقابلےسےباہرہوگئیں۔ اکیاسی سوئمرزمیں سےبسمہ کانمبرچھپن واں رہا۔
بسمہ خان کے اولمپک مقابلوں سےآوٹ ہونےکےبعدایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹس کی تعدادچھ رہ گئی تھی جو بڑھتےبڑھتےسوموارتک نوہوگئی ۔
یکم اگست کوپاکستانی شوٹرخلیل اخترشوٹنگ مقابلوں میں میڈل راءونڈسےپہلےخودہی شوٹ آوٹ ہوگئے۔ ان کےبعدشوٹرغلام مصطفیٰ سےامیدیں تھیں لیکن دواگست کووہ بھی خال میں مل گئیں جب وہ 25میٹرریپڈ فائرپسٹل کےچھٹےراونڈمیں مقابلےسےباہرہوگئے۔
نجمہ پروین نے2 اگست کو 200 میٹر ریس میں حصہ لیااوروہ مقابلےمیں سب سےآخری نمبرپررہیں ۔
اولمپک مقابلوں میں اب پاکستان کی تمامترامیدیں واحدبچ جانےوالےایتھلیٹ ارشدندیم پرٹکی ہوئی ہیں ۔ جنہوں نےجیولن تھروکےمقابلےمیں فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیاہے۔ جیولین تھروکافائنل سات اگست کوہوگا۔ ۔
ارشد ندیم پاکستانی دستے کے واحد ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کوالیفائی کیا۔