Home / پاکستان کی انگلینڈکےخلاف تاریخی فتح

پاکستان کی انگلینڈکےخلاف تاریخی فتح

Pakistan beat England in Pindi test

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان نےراولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز2ایک سےاپنے نام کرلی۔ قومی ٹیم نےفیصلہ کن میچ میں انگلش ٹیم کو9وکٹوں سےہرایا۔ شان مسعودکی قیادت میں پاکستان کی یہ پہلی ٹیسٹ فتح ہے۔

راولپنڈی کے فیصلہ کن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، پاکستان کو جیت کے لیے 36 رنز کا ہدف ملا،جوایک وکٹ کےنقصان پرباآسانی پوراکرلیا۔ پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر44 ماہ بعد ٹیسٹ سیریزجیتی ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرزنےشاندار بولنگ کی اورمہمان ٹیم کومشکل میں ڈالےرکھا۔ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 24 رنز 3 کھلاڑی کے نقصان پر کیا تب جو روٹ 5 اور ہیری بروک 3 رنز کے ساتھ کریز پر تھے لیکن پھر انگلش بیٹر ہیری بروک 26 رنز بناکر نعمان علی کا شکار بنے۔ کپتان بین اسٹوکس بھی 3 رنز پر پویلین چلتےبنے۔

نعمان علی نے اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔ نعمان علی نے 6 جبکہ ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی چیک کریں

Najam ul Hasan Shantu wishes to meet Waseem Akram

بنگلہ دیشی کپتان کی بڑی خواہش پوری نہ ہوسکی

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کےخلاف دوٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں وائٹ واش کرنےوالےبنگلہ دیش کرکٹ ٹیم …