لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کےچھٹےایڈیشن کےبقیہ میچزکیلئےگرین سگنل آن ہوگیا۔
جی ہاں ۔۔ پی ایس ایل پرچھائی غیریقینی کی دھندآہستہ آہستہ چھٹنےلگی ہے۔ جنوبی افریقہ سےغیرملکی کھلاڑی ابوظہبی پہنچ گئےہیں ۔ ابوظبی پہنچنے والوں میں پاکستانی کرکٹر محمد نوازکےعلاوہ فاف ڈپلوسی،ڈیوڈ ملر،کیمرون ڈیلپورٹ،رائیلی روسو اورہرشل گبزشامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس اور ڈیرن سیمی نیویارک سےابوظہبی کیلئےروانہ ہوئےہیں جبکہ براڈکاسٹ کریو میں شامل جنوبی افریقا سےتعلق رکھنےوالےمسافر بھی یواےای روانہ ہوچکےہیں۔ بھارت سےتعلق رکھنےوالے8 براڈکاسٹرزبھی یواےای پہنچےہیں۔
ادھرکراچی میں قرنطینہ میں موجودسرفرازاحمدسمیت پچیس کھلاڑیوں کوبھی ویزےمل گئےاوروہ کھلاڑی اتوارکی صبح ابوظہبی روانہ ہونگے۔
اب جبکہ بظاہرپی ایس ایل کےانعقادمیں تمام رکاوٹیں دورہوتی نظرآرہی ہیں ، توقع کی جارہی ہےکہ پی سی بی پی ایس ایل کےشیڈول کااعلان بھی جلدکردےگا۔