Home / پاکستان خواتین کرکٹرزنےکمال کردکھایا

پاکستان خواتین کرکٹرزنےکمال کردکھایا

Pak women cricket team

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نےہوم گراءونڈپرجنوبی افریقہ کےخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزمیں 3-0سےکامیابی حاصل کرلی۔ سیریزکاتیسرااورآخری میچ پیرکونیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلاگیا۔ ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان نےسیریز کے پہلے دو میچ بالترتیب پانچ اور سات وکٹوں سے جیتے۔

فائنل میچ میں، پاکستان نے 150 رنز کے ٹوٹل کا کامیابی سے دفاع کیا، اور مہمان ٹیم کو صرف6رنزسےیقینی جیت سے محروم کردیا۔

یہ کامیابی پاکستان کے لیےاس لئےخاص ہےکیونکہ کیونکہ جنوبی افریقہ اسی سال فروری میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں رنر اپ رہا تھا اور اس فارمیٹ کے لیے ٹیم رینکنگ میں پانچویں پوزیشن پر قبضہ کرتے ہوئے پاکستان سے دو درجے اوپرتھا۔

پہلےدومیچوں میں پاکستان نےدئیےگئےاہداف کامیابی سےدفاع کیاجبکہ آخری میچ میں اس کےبولرزکاامتحان تھاجس میں انہوں نےپورااترکردکھایا۔

سعدیہ اقبال اورنشراسندھوکی تباہ کن بولنگ کےسامنےپروٹیزکی بیٹرزجم کرکھیل نہ پائیں اورنوبت یہاں تک آگئی کہ مہمان ٹیم کوجیت کیلئےآخری بال پرسات رنزدرکارتھے،جوظاہربہت مشکل ہدف تھا۔ سعدیہ اورنشرانےدو،دووکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ کی کپتان اوراوپنرلارانے54رنزپر72رنزکی شانداراننگزکھیلی جس میں 9چوکےبھی شامل تھے۔
پاکستان کی جانب سےبسمہ معروف اورسدراامین نے39,39رنزبنائےجبکہ کپتان نداڈارنے20گیندوں پر36رنزبنائےجس میں 5چوکےاورایک چھکاشامل تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Arshad Nadeem Lesco promotion

ارشدندیم کی پروموشن رک گئی

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیرس اولمپک …