Home / نوواک جوکووچ نےآسٹریلوی حکومت کوہرادیا

نوواک جوکووچ نےآسٹریلوی حکومت کوہرادیا

Novak Djokovic to be deported from Australia

ویب ڈیسک ۔۔ ٹینس کورٹ میں اپنی فتوحات سےتاریخ رقم کرنےوالےنوواک جوکووچ نےقانون کی عدالت میں بھی بڑی جیت اپنےنام کرلی۔

جی ہاں،سربیاسےتعلق رکھنےوالےدنیاکےعالمی نمبرایک ٹینس سپراسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلیاسےبیدخلی کاکیس جیت گئے، آسٹریلوی عدالت نے جوکووچ اپیل پران کا ویزا منسوخ کرنے کاامیگریشن حکام کافیصلہ کالعدم قراردے دیا۔

اپنےفیصےمیں عدالت نےقراردیاہےکہ آسٹریلوی حکومت ٹینس اسٹارکا ویزا منسوخ کرنےکیلئےعدالت کوقائل کرنےوالی دلیل دینےمیں ناکام رہی ہے،اس لئےنوواک جوکووچ کی اپیل کومنظورکیاجاتاہے۔ جوکووچ کے ویزا منسوخی کا حکم منسوخ کردیا گیا ہے، جوکووچ کا ویزا درست ہے اور وہ آسٹریلیا میں داخل ہو سکتے ہیں۔ یہی نہیں فاضل جج نےحکومت کونوواک جوکووچ کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے بدھ کے روز کورونا وائرس کے سخت قوانین پرپورا نہ اترنےاورایس اوپیزکی خلاف ورزی پرجوکووچ کا ویزا منسوخ کرکے انہیں ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جوکووچ بدھ کو سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے میلبورن پہنچے تو ائیرپورٹ حکام نے ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پرانہیں ملک میں داخلے سے روک کرحراست میں لےلیاتھا۔

نوواک جوکووچ نےویزامنسوخ کرنےانہیں سرکاری حراستی مرکزمیں رکھنےکےاقدام کےخلاف عدالت میں اپیل دائرکی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …