Home / کیوی کرکٹرکرس کینزپردل کےآپریشن کےدوران فالج کاحملہ

کیوی کرکٹرکرس کینزپردل کےآپریشن کےدوران فالج کاحملہ

Chris Cairns paralyzed after stroke during surgery

ولنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق مایہ نازٹیسٹ کرکٹر کرس کینز کو دل کے دورے کے بعد فالج کےحملےکاسامنا،حالت تشویشناک۔ اہلخانہ نے مداحوں سےان کی صحت یابی کیلئےدعاءوں کی درخواست کی ہے۔

ڈاکٹروں کےمطابق کرس کینز پر دل کے آپریشن کے دوران فالج کا حملہ ہوا،اس وقت ان کی حالت تشویشناک ہے۔

کرس کینز کا شمار نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے تینوں فارمیٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

کرس کینز نے 62 ٹیسٹ میچوں میں 3320 رنز بنائے، ان کا زیادہ سے زیادہ سکور 158 رنز رہا۔ ون ڈے کرکٹ میں اس کیوی کھلاڑی نے 215 میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی اور 4950 رنز بنائے،ان کا ایک روزہ کرکٹ میں بہترین سکور 115 رنز رہا۔

کرس کینز کا شمار نیوزی لینڈ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔ باؤلنگ کے شعبے میں ان کی کارکردگی بہت بہترین تھی۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 218، ون ڈے میں 201 جبکہ ٹی ٹونٹی میں صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …