لاہور: (ویب ڈیسک) افواہیں دم توڑگئیں ۔ نیوزی لینڈکی ٹیم شیڈول کےمطابق پاکستان کادورہ کرےگی ۔
میڈیارپورٹس کےمطابق پاکستان اورنیوزی لینڈکرکٹ ٹیموں کےدرمیان ون ڈےاورٹی 20 سیریزشیڈول کےمطابق ہونےکا قوی امکان ہےکیونکہ کیوی ٹیم شیڈول کے مطابق پیر کی رات بنگلہ دیش اور پاکستان کے دورے کیلئے روانہ ہو گی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ذرائع کےمطابق افغانستان میں طالبان کے قبضے پر خطے میں بدلتی صورتحال پر نیوزی لینڈ کے بعد کھلاڑیوں نےدورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے حوالے سے تحفظات ظاہرکئےتھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے تحفظات کے باوجود کیوی بورڈ نے انتظامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے شیڈول کے مطابق پیر کی رات بنگلہ دیش اور پاکستان کے دورے کیلئے روانہ ہو گی۔
نیوزی لینڈ نے 10 ستمبر تک بنگلہ دیش میں ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں جس کے بعد 11 ستمبر کو اسلام آباد میں آمد شیڈول ہے اور اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں تین ون ڈے اور لاہور میں پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔