لاہور:(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کےدوران غیرملکی سربراہان مملکت کودیاجانےوالاوی وی آئی پی سٹیٹس دیاجائےگا۔
اس حوالےسےسامنےآنےوالی خبرکےمطابق وزیراعظم عمران خان نےکیوی ٹیم کےدورہ پاکستان کےدوران انہیں وی وی آئی پی پروٹوکول دینےکی منظوری دےدی ہے۔
پنجاب حکومت نےغیرملکی کھلاڑیوں کوسکیورٹی کوردینےکیلئےرینجرزاورآرمی کےساتھ ساتھ ہیلی کاپٹردینےکیلئےوفاق کوخط لکھ دیاہے۔
کیوی کرکٹرکرس کینزپردل کےآپریشن کےدوران فالج کاحملہ
نیوزی لینڈٹیم 11ستمبرکوپاکستان پہنچےگی ۔ دورےکےدوران 3ون ڈےراولپنڈی جبکہ 5ٹی ٹوئنٹی لاہورمیں کھیلےجائیں گے۔
نیوزی لینڈکی سکیورٹی ٹیم نےحال ہی میں پاکستان کادورہ کرکےیہاں سکیورٹی معاملات کاجائزہ لینےکےبعددورےکیلئےگرین سگنل دیاتھا۔
نیوزی لینڈکےخلاف قومی ون ڈےٹیم،سرفرازکی چھٹی
واضح رہےکہ نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کوانتہائی اہمیت کاحامل قراردیاجارہاہے،جس کےبعدتوقع ہےکہ دیگربڑی ٹیمیں بھی پاکستان کادورہ کریں گی۔