ویب ڈیسک ۔۔ ٹوکیو اولمپکس جیولن تھرومقابلوں میں بھارت کیلئےسونےکاتمغہ جیتنےوالےنیرج چوپڑانےاپنےپاکستانی حریف ارشدندیم کیلئےنیک خیالات کااظہارکیاہے۔
بھارتی ٹی وی کوانٹرویودیتےہوئےنیرج چوپڑاکاکہناتھاکہ اگرپاکستان کےارشدندیم بھی جیولن تھرومیں ایک میڈل جیت جاتےتوانہیں خوشی ہوتی اوراس طرح ایشیاکانام اونچاہوتا۔
جیولن تھروور نیرج چوپڑاوہ واحدایتھلیٹ ہیں جنہوں نےشاندارکھیل پیش کرتےہوئےاپنےملک کیلئےاولمپک گولڈمیڈل حاصل کیا۔ نیرج چوپڑا نے جولین تھرو کے فائنل میں 87.58 میٹر دور بھالا پھینک کرپہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
نیرج کاکہناتھاکہ فائنل میں ان پرپاکستان کےارشدندیم سےمقابلےکاکوئی دباونہیں تھا،کرکٹ میں ایساہوتاہےلیکن کھیلوں کےعالمی مقابلےمیں ایساتاثرنہیں جاناچاہیے۔
ٹوکیواولمپکس کےجیولن تھروکےفائنل میں نیرج اورارشدنےایک دوسرےاچھےاندازمیں ویلکم کیاتھا۔