Home / ملتان سلطانزنےپشاورزلمی کودھول چٹادی

ملتان سلطانزنےپشاورزلمی کودھول چٹادی

mutan sultans

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کےآٹھویں ایڈیشن کےسنسنی خیزمقابلےجاری ہیں۔ جمعہ کےروزہونےوالےمیچ میں ملتان سلطانزکےکپتان محمدرضوان اورروسو کی زبردست بیٹنگ چھترول کے بعد باولنگ میں بھی زبردست کارکردگی۔ یوں ملتان سلطانزنےبابراعظم کی پشاورزلمی کو54 رنزسے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئےرواں سیزن کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ اس طرح پہلےبیٹنگ کرتےہوئےملتان کےکپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے54رنزبناکراپنی ٹیم کواچھاآغازدیا۔شان مسعودکے20 رنزپرآوٹ ہونےکےبعدرائلی روسوونےرضوان کابھرپورساتھ دیااوردونوں نےجارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئےٹیم کا مجموعی اسکور116تک پہنچادیا۔

ایک موقع پر42 گیندوں پر66 رنز بنانے والے محمد رضوان بھی وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ تاہم روسووکی جانب عمدہ بلےبازی جاری رہی اور انہوں نے ڈیوڈ ملر کے ساتھ مل کرٹیم کےاسکورکو 191 تک پہنچایا۔ روسونے36 گیندوں پر دو چھکوں اور بارہ چوکوں سے مدد سے 75 رنزبنائےاورپویلین لوٹے۔

ڈیوڈ ملر اور کیرون پولارڈ نے آخری اوور میں 19 رنزکااضافہ کیااور مقررہ اوورز میں ٹیم کا اسکور 3 وکٹوں پر 210 رنزتک پہنچادیا۔

اس کےبعدشوشروع ہواپشاور زلمی کاشو۔ کپتان بابراعظم نے محمد حارث کے ساتھ ہدف کا تعاقب شروع کردیا اور دونوں نےملکر41 رنزبنائے۔ بابراعظم صرف9 رنز بنا کر نوجوان فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔

زلمی کےنوجوان بلےبازمحمد حارث اورصائم ایوب نے47رنزکی شراکت بنائی اورٹیم کا اسکور88 رنزتک پہنچایا۔ اس موقع پرصائم ایوب نے جارحانہ اندازاپنایااورخوب صورت کھیل پیش کیا۔ انہوں نےرواں سیزن میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کی

ویسٹ انڈیز سےتعلق رکھنے والےرومین پاول نے پشاورزلمی کے لیے 12 گیندوں پر ایک چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 23 رنز کا اضافہ کیااورٹیم کاسکور14ویں اوور میں 130 رنز تک پہنچ گیا۔ تاہم رومین پاول 23 رنز بنا کرعباس آفریدی کی گیند پرڈیوڈ ملرکےہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔

پشاورزلمی کااسکور15اوورمیں 134 رنزتک پہنچ سکا اورپھر53 رنز پرکھیلنے والے صائم ایوب بھی اسامہ میرکاشکاربن گئے۔ ادھرتجربہ کار وہاب ریاض صرف ایک رن بنا کربریتھویٹ کی گیند پرآؤٹ ہوئےجبکہ خرم شہزاد کو احسان اللہ نے روسو کے ہاتھوں کیچ کرایا اور انہوں نے 2 رنزبنائے تھے۔

جیمز نیشام نے9 گیندیں کھیلیں اورانہوں نےایک چوکے اورایک چھکےکی مددسے12رنزبنائےلیکن عباس آفریدی نےانہیں 153 کے اسکورپرپویلین کی راہ دکھائی۔

سلطانزکےاحسان اللہ نے154 کے اسکور پر سلمان ارشاد کو صفرپرآؤٹ کرکے اپنی تین وکٹیں مکمل کیں۔

یوں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 19 ویں اوور کی آخری گیند پر 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور یوں سلطانز نے میچ باآسانی 56 رنز سے جیت لیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز کے رائلی روسو کومین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پشاور زلمی اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، بھنوکاراجاپکسے، روومین پاول، جمی نیشام، وہاب ریاض، خرم شہزاد، سلمان ارشاد اور صفیان مقیم۔

ملتان سلطانزاسکواڈ: محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، رائلی روسوو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، کارلوس بریتھ ویٹ، اسامہ میر، ثمین گُل، عباس آفریدی اور احسان اللہ۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …