Home / میکسویل آیااوراس نےکردکھایا ۔۔

میکسویل آیااوراس نےکردکھایا ۔۔

Glenn Maxwell double century

ویب ڈیسک ۔۔ وہ آیا،اس نےدیکھااورفتح کرلیا۔ یہ جملہ آسٹریلین بیٹرگلین میکسویل کےبارےمیں کہاجائےتوبالکل بھی غلط نہ ہوگا۔ میکسویل نےافغانستان کےخلاف میچ میں پروفیشنلزم کی وہ مثال قائم کردی کہ جسےقائم رکھنےکی کوشش کرنےوالوں کوشایددانتوں پسینہ آجائے۔

ورلڈکپ کے39ویں میچ میں گلین میکسویل نےناقابل یقین ڈبل سنچری اسکورکرتے ہوئےافغانستان کوایسی جیت سےمحروم کردیاجوبظاہراس کی ہوتی ہوئی نظرآرہی تھی۔ میکسویل نے128 گیندوں پر 201 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیل کرافغانستان کو 3 وکٹوں سے نہ صرف شکست دی بلکہ آسٹریلیاکوسیمی فائنل میں بھی پہنچادیا۔

گلین میکسویل کی 201 رنز کی یہ اننگزشائقین کرکٹ کومدتوں یادرہےگی کیونکہ اس اننگزکو ون ڈے کرکٹ کی بہترین اننگز کہا جائے توغلط نہ ہوگا۔ میکسویل کی شانداربلےبازی کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کا 292 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر47 ویں اوور میں حاصل کیا۔

میکسویل کی دھواں دھاراننگزکااندازہ اس بات سےلگایاجاسکتاہےکہ اکیانوےکےمجموعی اسکورپرآسٹریلیاکےسات کھلاڑی پویلین لوٹ چکےتھےاوراس وقت میکسویل کی ٹانگ میں دردبھی شروع ہوگیا۔۔تکلیف کےباوجودوہ نہ صرف کریزپرجمےرہےبلکہ انہوں نےچوکے،چھکےمارمارکرافغان بولرزکابھرکس نکال دیا۔

میکسویل کی 201 رنز کی اننگزمیں 10 چھکے اور21 چوکے شامل تھے۔ وہ آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکورکرنے والےپہلےبیٹربھی بن گئےہیں۔

آسٹریلیااورافغانستان کےدرمیان یہ میچ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس جیت کےساتھ آسٹریلیا ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ بھارت اورجنوبی افریقہ پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے پر میکسویل کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا 12،12 پوائنٹس کے بعد دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کا 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھا نمبر ہے۔

پاکستان پانچویں اور افغانستان 8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

افغان اننگز

افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 291 رنزبنائے، ابراہیم زدران نےناقابل شکست 129 رنزبنائے۔

ابراہیم زدران ورلڈکپ میں افغانستان کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔اس کے علاوہ رحمت شاہ 30 اور حشمت اللہ نے 26رنزبنائے جبکہ عظمت اللہ 22 ، رحمان اللہ گُرباز 21 اور محمدنبی نے 12 رنز اسکور کیے۔ راشدخان 35 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلین اننگز

افغانستان کے 292 رنز کے ہدف کےجواب میں آسٹریلیا کا آغاز بہت مایوس کن بلکہ حیران کن تھا، افغان بولرز کے سامنے آسٹریلوی ٹاپ آرڈر ایسےڈھیرہواجیسےریت کی دیوار۔69 کے مجموعی اسکور پر آدھی کینگروزٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

ڈیوڈ وارنر18، مچل مارش 24،لبوشین 14، ٹریویس ہیڈ اورجوش انگلس صفر پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 87 کے مجموعی اسکور پر گری جب اسٹوئنس 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ٹیم کا اسکور 91 رنز پر پہنچا تو مچل اسٹارک 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

91رنز پر آسٹریلیا کے7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے، ایسے میں میکسویل اور کپتان کمنز نے ٹیم کی بیٹنگ کامحاذ سنبھالا اور 202 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

یہ بھی چیک کریں

Arshad Nadeem Lesco promotion

ارشدندیم کی پروموشن رک گئی

ویب ڈیسک ۔۔ لاہور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پیرس اولمپک …