ویب ڈیسک ۔۔ کراچی کنگزپرچھائےبدقسمتی کےبادل چھٹ نہ سکے،مسلسل پانچویں میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈنے42رنزسےہرادیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگزکےکھلاڑی 20 اوورز میں 9 وکٹیں گنواکرصرف 135رنزہی بناپائے۔ محمد نبی47 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نےایک بارپھراپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کرداراداکیااورمخالف ٹیم کے4بلےبازوں کوپویلین کی راہ دکھائی
اسلام آبادیونائیٹڈکی اننگز
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتواوپنرز نے اچھاآغازفراہم کیاتاہم 66 کے اسکور پرایلکس ہیلز 30 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ پال اسٹرلنگ 30 گیندوں پر39رنز بناکر محمد نبی کی بول پر کلین بولڈ ہوگئے، شاداب خان نے اپنی بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے 19 گیندوں پر 34رنز اسکور کیے۔ وہ مزیدجاحانہ کھیل کےموڈمیں تھےکہ بابر اعظم کے عمدہ کیچ پرانہیں پویلین لوٹناپڑا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر177 رنز بنائےاورکراچی کنگزکوجیت کیلئے178رنزکاہدف دیا۔
کراچی کنگزکی اننگز
178رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغازحسب سابق اچھا نہ رہا اور صرف 6 رنز کے مجموعی اسکور پر جارح مزاج بیٹر شرجیل خان 6 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد کپتان بابر اعظم بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
کراچی کو تیسرا نقصان ای این کوکبین کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ صرف 2 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے جبکہ صاحبزادہ فرحان 25 رنز بناسکے۔
اس کے علاوہ کیوس جارجی 15 اور عماد وسیم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
83رنز پر 8 وکٹیں گرنے کے بعد محمد نبی نےتھوڑی مزاحمت کی لیکن وہ بھی کراچی کنگز کو ایونٹ میں پہلی کامیابی دلوانے میں ناکام رہے،نبی 47 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم اب تک کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔