Home / کامران اکمل کاوہاب اورعامرکی واپسی کامطالبہ

کامران اکمل کاوہاب اورعامرکی واپسی کامطالبہ

Wicketkeeper Kamran Akmal Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق وکٹ کیپربلےبازکامران اکمل کہتےہیں فاسٹ بولر محمد عامر اور وہاب ریاض کی کرکٹ ابھی باقی ہے۔انہیں قومی ٹیم میں منتخب کیاجاناچاہیے۔

ایک انٹرویو میں کامران اکمل نےقومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کومشورہ دیتےہوئےکہاکہ وہ اچھی کپتانی کررہےہیں لیکن انہیں ٹیم سلیکشن کومزیدبہترکرنےکی ضرورت ہے۔ کامران اکمل کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کو تجربہ کاربولرز کی ضرورت پڑے گی۔

کامران اکمل کاکہنا تھا کہ انضمام الحق اور یونس خان ٹیم سیلکشن کےمعاملےکوشش کرتےتھےکہ ڈومسٹک کرکٹ میں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیاجائے۔

سابق وکٹ کیپرکےمطابق محمد عامر میں ابھی کم از کم چار سے پانچ سال کی کرکٹ باقی ہے جب کہ وہاب ریاض بھی دو سے تین سال کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

کامران اکمل نےکہاکہ ڈومسٹک میں کارکردگی دکھا کر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ٹیم میں آنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں فرق صاف ظاہرہے۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …