Home / ارشدندیم کامیابیوں کےنئےسفرپرروانہ

ارشدندیم کامیابیوں کےنئےسفرپرروانہ

Arshad Nadeem Jevline throw

ویب ڈیسک ۔۔ وہ آیا،اس نےدیکھااوردلوں کوفتح کرلیا۔

یہ مشہورکہاوت پاکستان سےتعلق رکھنےوالےایتھلیٹ ارشدندیم کےبارےمیں کہی جائےتوبالکل ٹھیک کہی جائےگی۔ ارشدنے 2020 کے اولمپکس میں ملک کے لیے تاریخ رقم کی، جہاں وہ وائلڈ کارڈ کے سہارےنہیں بلکہ اپنی کوششوں سے پہنچے۔

ٹوکیواولمپکس میں جیولین تھروکے فائنل میں پانچویں نمبرپررہنےوالےارشدندیم ملک کیلئےکوئی میڈل تونہ جیت سکےلیکن انہوں نےلاکھوں پاکستانیوں کےنہ صرف دل جیتےبلکہ نوجوانوں میں جیولین تھروکوایک نئی اوربہترسپورٹ کےطورپربھی متعارف کرایا۔یہ انہی کی وجہ سےہےکہ آج ملک میں بہت سےنوجوان جوکرکٹ نہیں کھیلتےوہ جیولین تھرومیں مہارت حاصل کرکےملک کانام روشن کرناچاہتےہیں۔

خانیوال میں پیدا ہونے والےارشدندیم نے ٹوکیو فائنل میں 84.62 میٹر کے فاصلے پرجیولن پھینکا۔ اب وہ اس کھیل میں مزید ترقی کرنے کے منتظر ہیں۔

ارشدندیم اوریاسراب جنوبی افریقہ کے چھ ماہ کے دورے کے لیے تیاری کررہےہیں جہاں یہ جوڑی 2022 میں طے شدہ کئی بڑے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تربیت حاصل کرےگی۔

ارشدندیم کہتےہیں میں کئی بڑے بین الاقوامی ایونٹس بشمول ورلڈ چیمپئن شپ، کامن ویلتھ گیمزاورایشین گیمزہماراانتظارکررہے ہیں۔ ان اعلیٰ سطحی مقابلوں کے لیے بہتر طور پر تیار ہونے کے لیے، میں اور یاسرتربیت کے لیے جنوبی افریقہ جا رہے ہیں۔ارشدملکی سطح کے مقابلوں میں واپڈا کی نمائندگی کرتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …