ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے انتہائی سنسنی خیزاوراعصاب شکن مقابلے کے بعد کراچی کنگز کوایک رنز سے شکست دےکر ٹرافی کی دوڑ سےآوٹ کردیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کا ٹاس جیت کر اسلام آباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ددینےکافیصلہ غلط ثابت ہوا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 191رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈکی بیٹنگ شروع میں لڑکھرائی ، اوپنر رحمان اللہ 12 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ نئے آنے والے بیٹر محمد اخلاق صرف 2 رنز بناکر پویلین کی راہ ہولئے۔ ایلیکس ہیلز25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،اس کے علاوہ لیام ڈاؤسن 15، اعظم خان 22آصف علی 28 رنز بناسکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈکےکپتان شاداب خان 26 گیندوں پر 34 رنز بناکر سب سے کامیاب بلےبازرہے۔ اسلام آبادیونائیٹڈکیلئےآخری 10اوورزاس لئےاچھےثابت ہوئےکیونکہ فہیم اشرف کے 10 گیندوں پر 29 رنزبناکرٹیم کااسکور191 رنز تک پہنچایا۔
کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے55 رنز کی بہترین اننگز کھیلی لیکن ٹیم آخری اوور میں غلط شارٹ کھیل کرآٓؤٹ ہوگئے، ان کے ساتھ موجود قاسم اکرم بھی 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے باوجود ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔
اسلام آبادیونائیٹڈکی جانب سے وقاص مقصود نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آصف علی نے 2 ، لیام ڈاؤسن اور ذیشان ضمیر نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز ابھی تک ایونٹ میں ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے اور اب اس کی ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔