مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کاجادوانڈین پریمئیرلیگ کےسرچڑھ کربولنےلگا۔ پی ایس ایل سیزن سیون میں اچھی کارکردگی دکھانےوالےمتعددغیرملکی کھلاڑی آئی پی ایل کی نیلامی میں ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔کون ساکھلاڑی کتنےمیں بکا؟ آئیےجانتےہیں۔
ایک رپورٹ کےمطابق پی ایس ایل میں شاندارپرفارمنس دکھانے والےغیرملکی کرکٹرزبھارتی لیگ آئی پی ایل فرنچائزرزکوایساامپریس کیاکہ انہوں نےان کرکٹرزکومہنگےداموں خریدکراپنابنالیا۔
واضح رہےکہ انڈین پریمئیرلیگ مارچ کےآخری ہفتےمیں شروع ہوگی اوراس کیلئےکھلاڑیوں کی نیلامی کی گزشتہ ہفتےہنگلورومیں ہوئی۔
راشدخان
لاہورقلندرزکیلئےکھیلنے والے افغانستان کے راشد خان کو گجرات ٹائٹنز نے پندرہ کروڑ انڈین روپے میں آکشن سےپہلے ہی ٹیم میں شامل کرلیاتھا۔
لیام لیونگسٹن
پشاور زلمی میں کھیلنے والے لیام لیونگسٹن کو آئی پی ایل کی ٹیم پنجاب کنگز میں آنے کے لیےساڑھے گیارہ کروڑ بھارتی روپےملیں گے۔
شرفین ردرفورڈ
شرفین ردرفورڈ کی خدمات ایک کروڑ انڈین روپے کے عوض رائل چیلنجر بنگلور نے حاصل کی ہیں۔
روماریوشیفرڈ
سن رائزز حیدرآباد نے کراچی کنگز کے روماریو شیفرڈ کوسات کروڑ پچھہتر لاکھ انڈین روپے میں حاصل کیا ہے
محمدنبی
افغان آل راؤنڈر محمد نبی کو ایک کروڑ انڈین روپے کے عوض کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے حاصل کیا ہے۔
کرس جارڈن
چنئی سپر کنگز نے کرس جارڈن کی خدمات تین کروڑ ساٹھ لاکھ انڈین روپے میں حاصل کی ہیں۔
الیکس ہیلز
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مینٹوراوراوپنر الیکس ہیلزکولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیلیں گے اور ان کی خدمات ڈیڑھ کروڑ روپے میں حاصل کی گئی ہیں۔
جیسن روئے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےبیٹرجیسن روئے کو گجرات ٹائٹنز نے دو کروڑ انڈین روپے میں خریدا۔
رومن پوول
ملتان سلطانز کی بات کریں تو اس کے روومن پوول دوکروڑ اسی لاکھ انڈین روپے میں دلی کیپٹلز کے ہو گئے۔
ٹم ڈیوڈ
جارحانہ بلے باز ٹِم ڈیوڈ آٹھ کروڑ پچیس لاکھ روپے ممبئی انڈینز کے لیے کھیلیں گے۔