Home / رونالڈونےلفظ انشااللہ کیوں کہا؟

رونالڈونےلفظ انشااللہ کیوں کہا؟

Ronaldo says Inshallah

ویب ڈیسک ۔۔ کرسٹیانو رونالڈوکوخبروں میں آنےکیلئےکچھ خاص کرنےکی ضرورت نہیں کیونکہ وہ ہروقت کسی نہ کسی وجہ سےشہ سرخیوں کی زینت بن ہی رہےہوتےہیں۔ حالیہ دنوں میں وہ سوشل میڈیا پراپنی ایک پوسٹ میں لفظ انشااللہ کوشامل کرنےپرزیربحث ہیں۔

رونالڈو کے انشاء اللہ کہنے کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل کا سیلاب آگیا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہےسٹار فٹبالر نے زیادہ پیسے اور معاہدوں کیلئےلفظ انشااللہ کواستعمال کیا۔ جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس نےایسامسلم ثقافت سےمتاثرہوکرکیا۔

اپنےایکس ہینڈل پررونالڈونےاپنی مسکراتی ہوئی تصویرکےساتھ یہ کیپشن لکھا: انشااللہ یہ سب بدلنےکیلئےتیارہوں۔

یہ بات کافی قابل فہم ہے کہ رونالڈو نے یہ بیان فٹ بال کے تناظرمیں دیالیکن سوشل میڈیا پر لوگ رونالڈوکےالفاظ کومن چاہےمعنی پہنارہےہیں۔

ایک تبصرہ نگار نے کہا کہ انشاء اللہ رونالڈو کو مزید مقبول بناتا ہے۔دوسرےنےلکھاصرف انشااللہ دوسوملین پاونڈکےبرابرہے۔

کچھ لوگوں نے رونالڈو کے اس عمل پر تنقید کی اور اسے مزید معاہدوں کو راغب کرنے کی حکمت عملی قرار دیا۔

واضح رہےرونالڈو نے 2022 میں سعودی فٹ بال کلب النصر کی رکنیت حاصل کی اور200 ملین یورویعنی 214 ملین ڈالر کےعوض معاہدہ کیا۔

یہ بھی چیک کریں

Champions Trophy 2025 fusion hybrid model

چیمپئنزٹرافی : پاکستان کی تمام شرائط منظور

چیمپئنز ٹرافی 2025: ہائبرڈ ماڈل پر اصولی معاہدہ، پاکستان کی تجاویز منظور ویب ڈیسک ۔۔ …